2 ستمبر 2021 - 19:29
کشمیر کی جدوجہد آزادی ایک عظیم حریت رہنما سے محروم ہو گئی ہے: راجہ ناصر

راجہ ناصر نے کہا کشمیر کی جدوجہد آزادی ایک عظیم حرہت رہنما سے محروم ہو گئی ہے.سید علی گیلانی کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے لئے ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کی جدوجہد آزادی ایک عظیم حرہت رہنما سے محروم ہو گئی ہے.سید علی گیلانی کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی ایک ایسی للکار تھے جسے دنیا کی کوئی طاقت دبا نہ سکی۔ جرات و بہادری کے اس استعارے نے ضعیفی اور نقاہت کو کبھی بھی اپنے جدوجہد کے راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔سید علی گیلانی حریت اور مزاحمت کی اس آواز کا نام ہے جس کی گونج جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے بدترین آمروں پر لرزہ طاری کر دیتی تھی۔انہوں نے بھارت کے غاصب اور ظالم حکمرانوں کے سامنے کشمیری مسلمانوں کے موقف کا ہمیشہ مضبوط دفاع کیا۔علی گیلانی کی شخصیت حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔تحریک آزادی کشمیر ان کی جرات مند قائدانہ صلاحیتوں کی ہمیشہ معترف رہے گی۔۔کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد کے لیے ان کی کاوشوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا بھی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲