اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک سے آئی آر آئی بی کے رپورٹر کامران نجف زادے نے رپورٹ دی ہے کہ عزاداران سید الشہداء نے مینہٹن میں حسین ڈے منایا اور سڑکوں پر نکل کر سینہ زنی اور ماتم داری کی۔
نیویارک میں حسین(ع) ڈے کی مناسبت پر متعدد زبانوں کی انجمنوں نے شرکت کی اور امام زمانہ کو ان کے جد کا پرسہ پیش کیا۔
عزاداران امام حسین(ع) نے اس مناسبت پر لوگوں میں سرخ گلاب، پانی کی بوتلیں اور حسینی پیغام کے پمفلیٹ تقسیم کئے۔
مقامی لوگوں نے اس پروگرام کا استقبال کیا۔
امریکا میں 20 لاکھ شیعہ آباد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲