5 اگست 2021 - 14:33
داعش کے بعد امریکہ نے شام سے تیل کی اسمنگلنگ شروع کر دی

شام میں امریکا کی ایک بار پھر چوری پکڑی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے شام سے 25 تیل ٹینکرز کی اسمنگلنگ کے عراق پہنچا دیئے۔

امریکی فوج نے ایک بارے شام کے تیل کی اسمنگلنگ کی اور 25 تیل ٹینکروں کی اسمنگلنگ کرکے اپنی فوجی حمایت میں شام سے عراق پہنچا دیئے۔

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 5 اگست 2021 کو امریکی فوجیوں نے شام کے تیل کے کنوؤں سے تیل نکال کر 25 تیل ٹینکرز شام سے عراق پہنچا دیئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فورس نے فضائیہ اور بحری فوج کی مدد سے الولید بارڈر سے شام سے عراق میں یہ تیل ٹینکرز پہنچائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے بھی ان ٹینکرز کو اسورٹ کیا۔

شام کی حکومت نے امریکا کی جانب سے تیل کی اسمنگلنگ کی بارہا مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس مسئلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲