28 جولائی 2021 - 17:25
شیخ زکزاکی کو رہائی مل گئی + تصاویر

نائیجیریا کے مظلوم عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی کو چھے سال قید میں رکھنے کے بعد آخر کار رہا کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے مظلوم عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی کو چھے سال قید میں رکھنے کے بعد آخر کار رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ محترمہ زینت ابراہیم آج بروز بدھ ۲۸ جولائی ۲۰۲۱ کو رہا کر دئیے گئے اور انہیں ان کے بیٹے محمد زکزاکی کے گھر کاڈونا شہر میں منتقل کر دیا گیا۔
نائیجیریا کی عدالت نے آج بدھ کو شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائي کا حکم دیا، کاڈونا کی ہائي کورٹ نے سماعت کے دوران پہلے شیخ زکزاکی کی اہلیہ کو، ان پر عائد آٹھوں الزامات سے بری قرار دیا پھر شیخ زکزاکی پر عائد الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں بھی بری قرار دے دیا۔ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بدھ کے روز شدید حفاظتی تدابیر کے دوران ، عدالت میں لایا گيا تھا ۔

  

  خیال رہے کہ عدالت نے چند سال قبل بھی انہیں بری قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا تھا مگر نائیجیرن فوج نے عدالت کے حکم کو عملی جامہ پہنانے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں جیل میں ہی رکھا۔