24 جولائی 2021 - 10:16
طالبان نے امریکی فوج کے افغان مترجم کو گولی مار دی

طالبان نے افغانستان میں امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے ایک افغان مترجم کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان خبررساں ایجنسی شفقنا کے مطابق بتیس سالہ افغان مترجم سہیل پردیس کو طالبان نے اس وقت گولیاں مار دیں جب وہ اپنی گاڑی میں کابل خوست شاہراہ پر سفر کر رہا تھا۔

بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے مذکورہ افغان مترجم کو گاڑی سے اتارنے کے بعد ذبح کردیا ہے۔

افغان مترجم کا قتل ایسے وقت ہوا ہے کہ جب طالبان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جانب سے امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغان مترجمین کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

متعدد افغان مترجمین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انحلا اور طالبان کے حملوں میں شدت کے پیشں نظر ملک میں ان کی جان محفوظ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲