8 جولائی 2021 - 14:18
سرینگر میں بھارتی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، چار جنگجو جانبحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک جھڑپ میں چار مسلح علیحدگی پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع پلواما اور کولگام میں دو الگ الگ مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق کولگام میں ہونے والی جھڑپ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مسلح علیحدگی پسند مارے گئے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں پولیس کے علاوہ راشٹریہ رائفلز نے بھی حصہ لیا۔

اس دوران کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ وادی میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ مسلح علیحدگی پسند مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲