اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کے 73 ارکان کے صدر جوبائیڈن کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ باضابطہ طورپر سینچری ڈیل منصوبے کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کریں۔
یہ مکتوب رکن کانگریس بیٹی ماکلوم نے وائٹ ہاؤس تک پہنچایا ہے۔ منگل کو صدر جوبائیڈن کو بھیجے مکتوب میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے لیے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تسلسل دینے کے بجائے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اقدامات کریں اور صدر ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد صدی کی ڈیل منصوبے کو ختم کریں۔
امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے قونصل خانے کو جلد از جلد بحال کریں اور سینچری ڈیل کے ٹرمپ کے منصوبے کوختم کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کی مساعی کوآگے بڑھانے کے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲