29 جون 2021 - 15:58
صہیونی ریاست نے ابوظہبی میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

الجزیرہ نیوز نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانہ کھولنے کی اطلاع دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے عرب امارات دورے کے دوران ابوظہبی میں اسرائیل کا سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔

صہیونی اخبار ہاآرتض نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیلی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کا غیرمعمولی دورہ کریں گے اور ابوظہبی میں اپنا سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ افتتاح کریں گے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حماس نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے افتتاح کو متحدہ عرب امارات کے غلط سمت پر جانے کی تاکید قرار دیا۔

............

242