اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آستان نیوز کے مطابق، ان دنوں جب بدقسمتی سے کورونا کی وبا پوری دنیا میں پوری طرح پھیلی ہوئی ہے اور خاص طور پرہندوستان میں یہ وائرس بہت تیزی اور غیر معمولی شدت کے ساتھ پھیل رہا ہے تو اس وبا سے نجات کے لئے حرم مطہر کے غیر ملکی زائرین کے ادارے کی جانب سے خداوندعالم کی بارگاہ میں دعا اور اہل بیت عصمت و طہارت سے توسل کے لئے دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گيا ۔
امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کی اردو وب سائٹ گلوب رضوی کے مطابق حرم مطہر کے صحن کوثر کی کھلی فضا میں اس دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا اور اس کے بعد اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ میں سب نے مل کر دعا ومناجات اور اہلبیت اطہار سےتوسل و استغاثہ کیا اور پوری دنیا بالخصوص ہندوستان کے عوام کو کورونا سے نجات دلانے کےلئے دست دعا بلند کئے اس دعائيہ پروگرام میں تقریر بھی کی گئي ۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ کورونا سے نجات کے لئے ہونے والا یہ دعائیہ پروگرام حفظان صحت کے تمام اصولوں اور ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام پایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲