اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مردوں کو جلانے کے لیے لکڑیوں کی قلت ہو گئی ہے اور حکومت کو جنگل اور پارک کے درخت کاٹ کر جلانے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب کورونا کا بحران اس قدر زیادہ ہے کہ دن بدن مبتلا ہونے اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور بھارت دنیا میں مریضوں اور اموات کے معاملے میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہلی اور اس کے اطراف کے شہروں کے قبرستانوں میں مردوں کو دفن کرنے کی جگہ نہیں بچی ہے۔
آکسیجن کی کمی بھی اس وقت ہندوستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے، ہسپتالوں میں بیماروں کے لیے جگہ نہیں ہے سڑکوں پر پڑے بیمار آکسیجن کے لیے تڑپ رہے ہیں اور آخر کار موت کی آغوش میں سو رہے ہیں اور ان کے پیارے صرف گریہ و زاری کر کے چب ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ ان کے بس میں کچھ نہیں رہ گیا ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲