24 اپریل 2021 - 18:33
سپاہ پاسداران نے دھشتگردوں کے ایک ٹولے کو تہس نہس کر دیا

ایران کے سیکورٹی اداروں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان میں دہشت گردوں کے ایک ٹولی کو تہس نہس کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ھیڈ کوارٹر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دہشت گردوں کی ایک ٹولی، مذکورہ  فورس  کی انٹیلی جینس نگرانی اور تعاقب کا  شکار ہوگئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ، دہشت گردوں کی اس ٹولی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ، دہشت گردی کی ایک کارروائی کے لیے آمادہ ہورہی تھی۔

اس پیچیدہ اور انٹیلی جینس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲