اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کے سیکیورٹی دستوں نے ماہ مبارک رمضان میں سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ میں ایک مسجد کو مسمار کر دیا۔
نورہ الحربی نے کہا: سعودی حکام نے الشرقیہ علاقے میں ماہ رمضان میں مسجد کو مسمار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔
ایک سعودی شہری نے اپنے موبائل سے مسجد کو مسمار کیے جانے کی ویڈیو بنا کر وائرل کیا اور کہا کہ دیکھیں سعودی حکومت کس طرح سے مسجد کو مسمار کر رہی ہے؟ خدا کی قسم کیا یہ گناہ نہیں ہے؟
الشرقیہ صوبہ سعودی عرب کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کا مرکزی شہر دمام ہے اور سعودی عرب کی اکثر شیعہ آبادی اس صوبہ میں مقیم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲