17 مارچ 2021 - 16:11
وسیم رضوی آج کا ملعون سلمان رشدی ہے: علامہ امین شہیدی

وسیم رضوی آج کا سلمان رشدی ہے ۔جس طرح سلمان رشدی مسلمان نہیں تھا اسی طرح وسیم رضوی اسلام سے خارج ہے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ بھارت میں اس مرتد کے اہلِ خانہ نے بھی اس سے اظہارِ براٴت کیاہے اور لکھنؤکی شیعہ مسلمان برادری نے بھی اس شخص کی پہلے سے معین کردہ قبر کی جگہ کو منہدم کرکے اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمدامین شہیدی نے متنازعہ شہرت کے حامل فلم ڈائریکٹروسیم رضوی کی قرآن کریم کی ٢۶آیات کےحوالہ سےمقامی عدالت میں رٹ دائرکرنے پربیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ  بھارتی ایجنسیز کےپےرول پر کام کرنے والے اورایک بدبو داراور سیاہ ماضی کےحامل بھارتی شہری مرتد وسیم رضوی نے ایک اور قبیح جسارت کاارتکاب کیاہے۔اس شخص نے  قرآن کریم کی سچائی اور حقانیت کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرکے٢۶ آیتوں کو قرآن کریم سے نکالنے کامطالبہ کیا ہے جو اِس مرتد کے بقول اللہ کی آیات نہیں اور ان آیات سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے۔مکتبِ تشیع نے اس خباثت کے مقابلے میں بیداری، آگاہی اور شعور کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اس معاملہ پر پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر کے تمام شیعہ علماء اور دانشور اکابر کے یکساں موقف اور بیانیہ نے اُس ہندو صیہونی گٹھ جوڑ اور سازش کو ناکام بنادیا ہے ،جس کی کامیابی کا خواب اسلام دشمن طاقتیں دیکھ رہی تھیں۔
انہوں نےمزیدکہاکہ وسیم رضوی کے باطل عقیدے اور اللہ کے کلام کی تردید کو ہر شیعہ فقیہ، مجتہد اور عالم، کُفر قرار دیتا ہےاور اسلام سے کھلی دشمنی سمجھتا ہے۔اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنے کے لئے جو کردار اِس سے پہلے سلمان رشدی ملعون اور تسلیمہ نسرین ملعونہ نے ادا کیا ،وہی کردار آج وسیم رضوی ملعون ادا کررہا ہے اور ان سب ملعونوں کی پشت پر وہی طاقتیں کارفرما  ہیں جو پوری دنیا میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر اللہ کے دین کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
وسیم رضوی آج کا سلمان رشدی ہے ۔جس طرح سلمان رشدی مسلمان نہیں تھا اسی طرح وسیم رضوی اسلام سے خارج ہے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ بھارت میں اس مرتد کے اہلِ خانہ نے بھی اس سے اظہارِ براٴت کیاہے اور لکھنؤکی شیعہ مسلمان برادری نے بھی اس شخص کی پہلے سے معین کردہ قبر کی جگہ کو منہدم کرکے اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔یہ اللہ کی رحمت ہے کہ وہ شیطان کی سازش سے بھی اپنے مومن بندوں کو خیر فراہم فرما دیتا ہے،آج کے حالات میں اس سے بڑھ کر کیا خیر ہوگی کہ شیعہ سنی آپسی اتحاد اور آپس میں ایک اُمتِ مسلمہ بنے رہنے کے احساس سے قریب ہوئےہیں۔بحمد اللہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئےمکتبِ تشیع کے تمام اکابر اور شیعہ برادری،قرآن ِکریم کے خلاف اس نجس اقدام پر  وسیم رضوی کے خلاف متحد ہیں۔لکھنؤ میں تحفظِ قرآن مجید کے نام سے ایک عظیم اجتماع بھی منعقد ہواہےجس میں شیعہ سنی دونوں مکاتب ِفکرکے علمائے کرام نے دو مومن بھائیوں کی طرح جمع ہوکر اِس فتنہ کے خلاف بھرپور کردار ادا کیاہے۔یہ بھی ان مسلمانوں پر اللہ تعالی کی رحمت کا مظہر ہے۔
پاکستان میں بسنے والے تمام شیعہ مسلمان بھی وسیم رضوی کے اس کافرانہ عمل سے براٴت کا اظہار کرتے ہیں۔
ہماری گزارش ہے کہ تمام مسلمان اپنی صفوں میں بھائی چارے، محبت  اور وحدت کی فضاقائم رکھیں کیونکہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ذریعہ سے ہی ایسے یہودی و ہندوانہ فساد اور سازش کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲