اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس کے مشرق میں واقع بیت دجن میں دفاعی امور کی کمیٹی کے سربراہ نصر ابوجیش نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت دجن میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہفتے وار احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔
انھوں نے کہا کہ اس احتجاج میں فلسطینی انتظامیہ کے وزیر محنت بھی شریک تھے جو صہیونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوجیوں نے ان کو زد وکوب بھی کیا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابوجیش کے بقول پانچ فلسطینیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے تین صیہونی فوجیوں کی ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر کو شدید زدوکوب کئے جانے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲