27 فروری 2021 - 14:00
مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس اور یادگاری نمبر کا اجراء؛ 28 فروری کو

مجلس سے پہلے مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق طاب ثراہ کی حیات و خدمات پر مشتمل ایک یادگاری مجلّہ بنام ’’حکیم امت نمبر‘‘ کا اجرا بھی عمل میں آئے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نورہدایت فائونڈیشن کی جانب سے 28 فروری اتوار کو دن میں 4 بجے خاندان اجتہاد کی عظیم شخصیت مفکر اسلام ،حکیم امت ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق نقوی طاب ثراہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس عزائے سید الشہداء کا انعقاد کیا گیا ہے ۔مجلس کو ڈاکٹر مولانا سید کلب جواد نقوی خطاب کریں گے ۔مجلس امام باڑہ غفران مآب میں منعقد ہوگی ۔
مجلس سے پہلے مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق طاب ثراہ کی حیات و خدمات پر مشتمل ایک یادگاری مجلّہ بنام ’’حکیم امت نمبر‘‘ کا اجرا بھی عمل میں آئے گا ۔مجلس میں اہم علمائے کرام کے ساتھ معزز شخصیات اور دانشور حضرات شریک ہورہے ہیں ۔ادارہ نورہدایت فائونڈیشن مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق طاب ثراہ کے سبھی چاہنے والوں نیز علمائے کرام و طلاب حوزہ ہائے علمیہ اور مومنین سے شرکت کی پرخلوص اپیل کرتا ہے ۔ پروگرام ٹھیک 4 بجے شروع ہوجائے گا لہذا پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت کی گذارش ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲