13 فروری 2021 - 14:08
شام؛ الحسکہ کے مضافاتی علاقوں سے امریکی دھشتگردوں کا انخلاء

دہشتگرد امریکی فوجیوں نے شمال مشرقی شام کے الحسکہ کے مضافاتی علاقے تل علو میں واقع اپنے فوجی اڈوں کو خالی اور فوجی ساز و سامان عراق منتقل کردیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری خبرایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوجیوں نے جمعہ کی صبح سے اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان الیعربیہ کے تل علوعلاقے سے عراق میں منتقل کرنا شروع کیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے کو پوری طرح خالی کرنے اور غاصب فوجیوں کی الیعربیہ کی غیرقانونی گزرگاہ کے راستے منتقلی کا کام جمعے کو دوپہر کے بعد مکمل ہوگیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادی فوجی، نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر اس ملک میں موجود ہیں۔دمشق حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات ، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔ واشنگٹن کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ اور امریکی فوجیوں نے شام کے دو صوبوں الحسکہ اور دیرالزور کے زیادہ تر تیل کے کنووں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲