اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سینئر مذاکرات کار اور ترجمان محمد عبد السلام نے پیر کو بتایا کہ سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہر مآرب میں سات یمنی خواتین کا اغوا، مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی اور قبائلی سنت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان کے اس کام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
واضح رہے کہ منصو ہادی کی حکومت سے متعلق مسلح افراد نے حال ہی میں مآرب شہر سے سات خواتین کو اس الزام میں اغوا کر لیا کہ وہ نیشنل سالویشن حکومت کے لئے جاسوسی کر رہی تھیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ حسین العزی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین کو کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲