14 اکتوبر 2020 - 15:00
کوئٹہ میں دھماکہ، سات افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دھماکے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ہوا۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو اس کے قریب جانے سے روک دیا۔

دھماکے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم پھینکے جانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ دستی بم سے کس کو نشانہ بنایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲