9 اکتوبر 2020 - 19:30
امام خمینی(رہ) کا دنیا کے کسی رہنما سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کو تاریخ ساز شخصیت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  آیت اللہ خمینی سادہ زیستی کی بہترین مثال تھے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خمینی سادہ کھانے کھاتے اور زیادہ تر دہی روٹی پر گزارا کرتے تھے۔

عمران خان نے امام خمینی (رح) کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کا انتقال ہوا تب دنیا کو پتہ چلا کا دنیا کا یہ عظیم رہنما کتنے چھوٹے سے مکان میں زندگی بسر کرتا تھا۔ پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی شخصیت کا امام خمینی جیسے عظیم رہنما کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲