5 اکتوبر 2020 - 11:45
جمعرات کی صبح ۱۰ بجے پورے ملک میں زیارت اربعین پڑھی جائے گی

انہوں نے مزید کہا کہ حرم حضرت معصومہ قم، حرم حضرت عبد العظیم تہران اور دیگر مقدس مقامات سے قومی ذرائع ابلاغ براست راست زیارت اربعین کی تلاوت نشر کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کے نائب سربراہ نصرت اللہ لطفی نے کہا ہے کہ روز اربعین جمعرات کو صبح دس بجے پورے ایران میں زیارت اربعین تلاوت کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم حضرت معصومہ قم، حرم حضرت عبد العظیم تہران اور دیگر مقدس مقامات سے قومی ذرائع ابلاغ براست راست زیارت اربعین کی تلاوت نشر کریں گے۔
نصرت اللہ لطفی نے مزید کہا: امسال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوس ہائے عزا نہیں نکالے جائیں گے لہذا تمام مومنین اپنے گھروں میں معینہ وقت پر زیارت اربعین تلاوت کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲