اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ رضا رمضانی نے ایک پیغام جاری کر کے مرحوم آیت اللہ حسن ممدوحی کے انتقال پر حوزات علمیہ اور کرمانشاہ کے عوام کو تسلیت پیش کی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کے تعزیتی پیغام کا ترجمہ؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماہ صفر کے ابتدائی ایام جو اہل بیت اطہار (ع) کی اسیری کے ایام کی یاد دلاتے ہیں میں آیت اللہ الحاج شیخ حسن ممدوحی کی خبر انتقال دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
مرحوم جو حوزہ علمیہ میں عقلی اور نقلی علوم کے معلم تھے سالہا سال قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات خصوصا نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کے معارف کو عام کرنے میں کوشاں رہے اور کئی شاگردوں کو اس راہ میں تربیت کیا۔
امام خمینی (رہ)، شہدائے انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کے اہداف و مقاصد کے دفاع کی راہ میں مرحوم کی سرگرمیاں سب پر عیاں ہیں۔
اس عظیم نقصان کے موقع پر حوزہ ہائے علمیہ، کرمانشاہ کے عوام، مرحوم کے دوست و احباب اور اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کو اولیاء اور صلحا کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
....................
242