2 ستمبر 2020 - 19:01
امریکی پولیس کی طرح صہیونی پولیس نے بھی فلسطینوں کی گردنیں گھٹنوں سے دبانا شروع کر دیں+ تصاویر

اسرائیلی فوجیوں نے ۶۴ سالہ فلسطینی بوڑھے کو گرفتار کر کے اس کی گردن کو اپنے گھٹنوں کے نیچے دبا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی پولیس کی طرح اسرائیلی فوجیوں نے بھی فلسطینیوں کی گردنوں کو اپنے گھٹنوں کے نیچے دبانا شروع کر دیا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک صہیونی فوجی، ایک درمیانی عمر کے فلسطینی باشندے کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھ کر دبا رہا ہے، جسے غرب اردن میں ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا ہے، جس کی فلسطین سمیت پوری دنیا میں مخالفت کی جارہی ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲