13 اگست 2020 - 15:44
صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں ایک اسکول پر حملہ کیا+ تصاویر

صیہونی لڑاکا طیاروں کے ذریعہ فائر کیا گیا راکٹ اسکول پر جا کر گرا، جس سے اسکول کو کافی نقصان پہنچا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی جنگجوؤں نے آج (جمعرات) کی صبح ایک حملے کے دوران غزہ شہر کے مغربی حصے میں الشاطی کیمپ میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔
صیہونی لڑاکا طیاروں کے ذریعہ فائر کیا گیا راکٹ اسکول پر جا کر گرا، جس سے اسکول کو کافی نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ یہ اسکول UNRWA (اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی) سے وابستہ ہے اور اگر یہ حملہ طلباء کی موجودگی میں ہوا ہوتا تو تباہ کن ہوتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲