اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیاہ فام لوگوں کے ایک گروپ نے امریکہ کی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں ایک مظاہرہ کر کے سیاہ فام عورت "برونا ٹیلر" کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا، جو مارچ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئی تھی۔
نیم فوجی وردیوں میں ملبوس اسلحے کے ساتھ درجنوں مظاہرین بڑی تعداد میں ایک چوراہے کی طرف روانہ ہوئے جہاں پولیس اس گروپ کے ساتھ ملنے والے ایک چھوٹے گروہ کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی تھی۔
فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح سیاہ فاموں نے اپنے گروہ کا نام این ایف اے سی (NFAC) رکھتے ہوئے حکومت امریکہ سے ٹیلر کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
این ایف ای سی کے رہنما جان جانسن نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیلر کی ہلاکت کی تحقیقات کو تیز اور واضح کریں۔
ٹیلر کی موت اس وقت توجہ کا حصہ بنی جب 25 مئی کو امریکی پولیس کے ایک افسر نے جارج فلائیڈ کا گلا گھونٹ دیا۔ پولیس کا یہ پر تشدد اقدام اس بات کا سبب بنا کہ امریکہ میں نسلی تعصب کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع ہو گئے جو تاحال جاری ہیں۔


















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲