25 جولائی 2020 - 09:12
قالیباف: ہر امریکی جرم، صیہونی ریاست کی تباہی کو نزدیک کرے گا

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا: "امریکیوں کے ذریعہ ہونے والا ہر جرم بلا شبہ خطے کے متکبر افراد خاص طور پر صہیونی ریاست کی ذلت آمیز تباہی کو نزدیک کرے گا۔"

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا: "ماہان کے انچارج افیسر کے ساتھ ہوئی گفتگو میں، میں نے امریکی دھشتگردوں کی دھشتگردانہ کاروائی کی تفصیلات معلوم کیں۔ امریکی دھشتگردوں نے کوشش کی تاکہ ایک ممکنہ غلطی کے وقوع پذیر ہونے کے مقدمات فراہم کرکے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کر سکیں۔ .
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا: "امریکیوں کے ذریعہ ہونے والا ہر جرم بلا شبہ خطے کے متکبر افراد خاص طور پر صہیونی ریاست کی ذلت آمیز تباہی کو نزدیک کرے گا۔"

خیال رہے کہ یرانی ایئر لائن ماہان ایئر کی پرواز نمبر ’’گیارہ باون‘‘ جمعرات کی شام، تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے بیروت کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ماہان ایئر کی مذکورہ پرواز بین الاقوامی فضائی حدود میں سفر کرتے ہوئے شامی حدود میں داخل ہوئی جہاں دو امریکی جنگی طیاروں نے اچانک اس کا راستہ روکنے کی خطرناک طریقے سے کوشش کی تاہم ایرانی پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کی اونچائی کم کی اور اس نے جہاز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ مگر پائلٹ کے اس ہنگامی عمل کے سبب طیارے کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲