19 جولائی 2020 - 19:00
عراق بم دھماکہ، حشد الشعبی کے ۶ ارکان شہید اور زخمی

عراق میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں حشد الشعبی کے ۶ ارکان شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق کے علاقے صلاح الدین میں ایک مشن کے دوران حشد الشعبی سے وابستہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ صابر الساعدی اپنے نائب کے ہمراہ شہید ہو گئے ہیں جبکہ چار دیگر ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

حشد الشعبی کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی یہ ٹیم اس علاقے میں علاج معالجے پر مامور تھی کہ ایک کار بم دھماکے میں اس ٹیم کے دو افراد شہید ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲