13 جولائی 2020 - 13:52
کیا ابوعزرائیل کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں؟+ تصاویر

ابوعزرائیل جو گھر میں قرنطینہ ہیں کی سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصویروں کے ذریعے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مصنوعی آکسیجن کے ذریعے سائنس لے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی میڈیا کارکنوں نے اتوار کے روز عراقی عوامی رضاکار فورسز کے ایک اہم کمانڈر ’’ایوب فالح حسن الربیعی‘‘ جو "ابو عزرائیل" کے نام سے مشہور ہیں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر دی ہے۔
ابوعزرائیل جو گھر میں قرنطینہ ہیں کی سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصویروں کے ذریعے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مصنوعی آکسیجن کے ذریعے سائنس لے رہے ہیں۔
ابو عزرائیل ، جو داعش کے خلاف جنگ میں امام علی (ع)  بٹالین کے کمانڈر تھے، در حقیقت عراقی وزارت مواصلات کے ملازم ہیں۔
ابوعزرائیل کا اپنے لقب کے بارے میں کہنا ہے کہ ابوعزرائیل ایک عسکری لقب ہے جو داعشیوں میں رعب و دبدبہ پیدا کرتا ہے اور داعشی اس لقب سے ڈرتے ہیں جبکہ میری کنیت ابومحمد ہے۔ میں داعشیوں کے مقابلے میں غضبناک ہوں ورنہ میں ایک عراقی ہوں اور سب کا خدمتگزار ہوں۔
عراق کے اس بہادر مجاہد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر نے دشمنوں کو خوشحال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲