اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نےصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج جمعرات کو جاری اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے 16922 نئے معاملوں کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 473105 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 418 لوگوں کی موت کے ساتھ کُل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14894 ہوگئی ہے تاہم اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کُل 271697 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
کورونا کی وبا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اوراس ریاست میں متاثرین کی تعداد 142900 اور ہلاک شدگان کی تعداد6739 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے قہر برپا کیا ہوا ہے اور انفیکشن اور موت کی مسلسل بڑھتی تعداد کے ساتھ اب یہ ہندوستان میں دوسرے مقام پرآ گئی ہے اور دہلی میں ہلاک شدگان کی تعداد 2365 ہوگئی۔
342/