18 جون 2020 - 11:02
ایران نے پھر پکڑا بحری جہاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ملک کی آبی سرحد میں بغیر اجازت کے داخل ہونے اور غیر قانونی طریقے سے مچھلیوں کا شکار کرنے والے ایک بحری جہاز کو حراست میں لے لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو بحری جہاز حراست میں لیا گیا ہے وہ کنارک اور چاہ بہار کے آبی علاقے میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا تھا۔

اس بحری جہاز سے 80 ٹن مچھلی بھی برآمد ہوئی ہے۔

342/