16 جون 2020 - 08:08
دنیا میں کورونا سے 84 لاکھ افراد ہلاک و متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 95 ہزار480 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار882 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 43 ہزار389 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 698 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 889 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 345 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 989رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 8 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا میں ایک لاکھ 87 ہزار427 افراد مبتلا ہوئے کہ جس  جن میں سے اب تک ایک لاکھ 48 ہزار674 افراد صحت مند ہوئے اور 8 ہزار837 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 948 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 964 ہو چکی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 181 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 95 ہزار 480 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 49 ہزار 827 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 41 لاکھ 10 ہزار 60 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

342/