اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر دفاع لیندا رینالدز "Linda Reynolds " نے آج جمعہ کے روز کہا کہ عراق میں آسٹریلیا کے فوجیوں کی تعیناتی کی مدت پوری ہو گئی ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے فوجی وطن واپس جا رہے ہیں۔
واضح رہے آسٹریلیا کے فوجی 2015 سے عراق کے تاجی فوجی چھاؤنی میں تعینات ہیں۔ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جس نے امریکہ کی حمایت میں عراق میں اپنے فوجی تعینات کئے ۔
امریکہ نے 2003 میں عراق پر جارحیت کرتے ہوئے اس ملک میں اپنے فوجی تعینات کئے۔
342/