4 جون 2020 - 11:20
امریکی پولیس کے تشدد کا ایک اور نمونہ + ویڈیوز

امریکا دوسرے ممالک میں تو انسانی حقوق کی پاسداری کے بڑے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن اپنے عوام پر ہونے والے مظالم پر پوری طرح خاموش رہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا میں آئے دن سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کی دہشت گردی، تشدد اور مظالم کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

خاص بات تو یہ ہے نام نہاد آزاد میڈیا بھی اس حوالے سے خاموش نظر آتا ہے۔

دوسرے ممالک میں کوئی چھوٹا سا واقعہ پیش آ جاتا ہے تو انسانی حقوق کے علمبردار یہ مغربی ممالک کتنی باتیں کرتے ہیں اور کتنے دعوے کرتے ہیں لیکن خود امریکا میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑ رہی ہیں لیکن یہ ممالک اور خود امریکا معنی خیز خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔