اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ میں کل شام عسکریت پسندوں کے حملے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملہ آور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
سرکاری ذرائع نےکا کہنا ہےکہ عسکریت پسندوں نے بدھ کی شام ضلع گاندربل کے باندچھ علاقے میں 37 بٹالین بی ایس ایف کی ایک ناکہ پارٹی پرموٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نےکا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔