5 مئی 2020 - 09:42
امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / پائلٹ ہلاک

امریکی ریاست کولاراڈومیں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولاراڈومیں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈیلٹا میں نجی طور پر زیر استعمال ایک چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ  طیارہ فضا میں ہچکولے کھا رہا تھا اور پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

342/