4 مئی 2020 - 10:47
پاک و ہند میں بھی کورونا پنجے گھاڑ رہا ہے

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج بروز پیر جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 72 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1375 ہو گئی ہے۔

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 42533 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک11707 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہزار 164 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 462 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 14 ہزار 109 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ یعنی 180 ہلاکتیں ہوئیں۔ جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے130 افراد، پنجاب میں کورونا سے124 افراد، بلوچستان میں 21 افراد اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

342/