اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا یہ دوسرا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فیصل ایدھی کا اسلام آباد میں 21 اپریل کو کیا گیا کورونا وائرس کا پہلا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ میں محدود کر لیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں 16 اپریل کو سر درد اور بخار محسوس ہوا تھا، 2 روز تک یہی علامات رہیں تو دوستوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا، جبکہ ڈاکٹر نے ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔
342/