29 اپریل 2020 - 09:42
ایران میں خلیج فارس کا قومی دن+ ویڈیو

ایران میں 10 اردیبہشت یعنی 29 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے کہ جس دن سولہ سو باسٹھ عیسوی میں جنوبی ایران سے پرتگالی سامراج کو نکال باہر کر کے ایرانی سرحدوں سے اس کا خاتمہ کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران خلیج فارس کا نام تحریف اور تبدیل کرنے کی بے پناہ کوششیں کی جاتی رہی ہیں جبکہ تاریخی دستاویزات اس بات کی گواہ ہیں کہ اس آبی علاقے کا نام قدیم زمانے سے خلیج فارس تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔

342/