اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا میں 2023 تک رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق سرگودھا کے معروف ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے پیش گوئی کی کہ کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول فوری ممکن نہیں اس سمیت مختلف بحرانوں اور آفات کے اثرات دنیا میں 2023 تک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستارے جون کے بعد سمندر میں طوفان کا سگنل دے رہے ہیں جس میں یورپ، امریکہ، برطانیہ اور ایشیائی ممالک کی سطح سات فٹ بلند ہو چکی ہے جبکہ سمندر کے ریلے سے امریکی ریاستیں لپیٹ میں رہیں گئیں اور وہاں کے صدر ٹرمپ مزید مسائل کی دلدل میں دھنستے نظر آرہے ہیں۔
27 اپریل 2020 - 07:41
News ID: 1030495
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا میں 2023 تک رہے گا۔