اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کرنل قاسم حسن زاده نے کہا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ ان جھڑپوں میں منشیات کے 3 اسمگلر ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
سراوان، ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
342/