اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر احسان مصطفوی نے آج پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت تقریبا 500 تھی جو اب 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کی لیبارٹریز کی تعداد 125 سے زائد ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا میں اب تک 82 ہزار 211 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے اب تک 57 ہزار افراد صحت یاب ہوئے جبکہ تقریبا 5 ہزار جاں بحق ہوئے۔
342/