16 اپریل 2020 - 13:56
پاکستان، کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق یکم اپریل سے ملک میں اموات اور کیسز کی تعداد بہت زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور انہیں 15 دنوں کے دوران ایک روز میں کم از کم 14 اموات تک ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 17 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اس موذی وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی کُل تعداد 124 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں 4 ہزار 719 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک ہزار 590 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا اور اس وقت اس صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 143 ہے جبکہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہونچی ہے۔

342/