اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دار الحکومت دہلی اور ان سی آر میں زلزلے کے جھٹکے کے دوران لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق دہلی کے ساتھ ساتھ غازی آباد، نوئڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی زلزلے کے تقریبا پندرہ سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر تین اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔
زلزلے کا مرکز دہلی اور یوپی تھا۔
342/