اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا بھر کی طرح مہلک وائرس ’کووڈ 19‘ کے قہر سے اسرائیل میں بھی اب تک 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اورتقریباَ 6092 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں جن میں اسرائیل کے وزیر صحت یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ چاوا بھی شامل ہیں ۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بدھ کی شام پانچ بجے تک ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق 95 مریضوں کی حالت نازک ہے اور 241 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 45000 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباَ 9لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
342