اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے ایسوسی ایثڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 41 ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے " نیشنل ایمرجنسی" کے نفاذ کے لیے اپنے مخصوص صدارتی اختیارات استعمال کیے، جو کہ امریکی تاریخ میں بہت کم بار استعمال ہوئے ہیں۔ قومی ایمرجنسی کے نفاذ سے ’فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کو ریاست اور مقامی انتظامیہ کی معاونت اور مدد کرنے کے اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلے، اہم اجتماعات اور تقریبات موخر کردی جائیں گی۔ دفاتر کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتے میں 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی اور ایک ماہ کے دوران 50 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔
14 مارچ 2020 - 13:24
News ID: 1017334

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔