اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ایرانی وزير خارجہ کے سابق مشیر اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ مرحوم حسین شیخ الاسلام کا کوروناو ائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہوگيا۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحوم حسین شیخ الاسلام کو تہران کے مسیح دانشوری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔حسین شیخ الاسلام 1331 شمسی میں اصفہان میں پیدا ہوئے تھے اور وہ پیرو خطے امام طلباء تنظیم میں شامل تھے جنھوں نے 13 آبان 1358 شمسی میں امریکی جاسوس خانہ " سفارتخانہ " پر قبضہ کیا تھا۔ وہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد شام میں ایران کے سفیر اور شمیرانات حلقہ سے ساتویں ایرانی پارلیمنٹ میں ممبر بھی رہے۔شیخ الاسلام کو 1397 شمسی میں مجمع تقریب مذاہب بین الاقوامی امور کا سربراہ مقرر کیا گيا تھا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
6 مارچ 2020 - 16:54
News ID: 1015163
ایرانی وزير خارجہ کے سابق مشیر اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ مرحوم حسین شیخ الاسلام کا کوروناو ائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہوگيا۔