اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس نے بدھ کو امریکہ کے نائب وزیر دفاع جان روڈ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکہ کے نائب وزیر دفاع جان روڈ پنٹاگون کی جانب سے یوکرین کیلئے مالی امداد کی بندش کےمخالف تھے اور انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی میں ان کے خلاف گواہی بھی دی تھی۔
ٹرمپ نے گزشتہ سال جولائی کے آخر میں اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے ایسی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جن سے اپنے ممکنہ صدارتی حریف جو بائیڈن کی ساکھ خراب کرنے میں مدد مل سکتی ہو۔
امریکی صدر کے مواخذہ کا مقدمہ اکیس جنوری کو سینیٹ میں شروع ہوا اور ان پر باضابطہ فرد جرم عائد کردی گئی تاہم سینٹ نے انھیں کئی دن کے نمائشی ڈرامے کے بعد بری کردیا جس کے بعد امریکہ کے تقریبا تین سو شہروں میں ٹرمپ کو بری کردیئے جانے کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔
مظاہرین نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے اکٹھا ہو کر ٹرمپ کو قید کرو، ٹرمپ مجرم و گناہ گار ہے جیسے نعرے لگائے۔
/129
20 فروری 2020 - 05:10
News ID: 1011738
وہائٹ ہاوس نے یوکرین گیٹ اسکینڈل پر امریکہ کے نائب وزیر دفاع کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔