16 فروری 2020 - 06:47
نائیجیریا میں مسلح افرادکا حملہ30 افراد جاں بحق

نائیجیریا کے شمال مغرب کے ایک گاوں میں مسلح افرادکے حملے میں30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے اس حملے میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کیا جبکہ 21 افراد کو آگ میں زندہ جلادیا ۔ نائیجیریا کے حکام نے ابھی تک مسلح افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

گزشتہ منگل کو بوکو حرام کے دہشتگردوں نے شمالی نائیجیریا  میں مسافروں کی ایک اقامت گاہ کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس گئے تھے۔ بوکو حرام کے دہشتگردوں نے اسی روز مسافروں کے ایک غذائی قافلے میں شامل گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔




/129