16 جنوری 2020 - 05:18
سوڈان؛ اینٹیلجنس مرکز میں فائرنگ

سوڈان کے حساس مرکز میں فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے رشیا الیوم کے مطابق سوڈان کے حساس فوجی مرکز ے انداز فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ خرطوم کے علاقے «کافوری» میں پیش آیا جس سے خوف کی لہر دوڑ گیی ہے۔

فائرنگ واقعے کے بعد «الریاض» اور «کافوری» جانے اور آنے والے تمام راستے بند کردیے گیے ہیں۔

بعض زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا ہے جس کے بعد فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد حساس اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔/



/129