اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کا ایک مسلح گروہ تاریخی عیسائی شہر "معلولا" کے ایک گرجے میں گھس وہاں موجود ایک شخص کو قتل کیا۔ دہشت گردوں نے ایک راہبہ کو اغوا کیا اور گرجے میں موجودہ عیسائی روحانی شخصیات کی قبروں کو کھول دیا جن میں سے ایک 1960 میں انتقال کرنے والے راہب کی قبر تھی جس کی ہڈیوں کو انتہائی بےحرمتی کے ساتھ باہر پھینک دیا۔ دہشت گردوں نے گرجے میں لگے مجسموں اور تصاویر کی بھی بےحرمتی کی۔ تکفیری مذہب میں اپنے عقیدے کے خاص لوگوں کے سوا باقی تمام مکاتب و مذاہب کے پیروکاروں کا قتل فرض تصور کیا جاتا ہے اور اگر تکفیری عقیدے کے لوگ بھی کسی مسئلے پر اختلاف کریں، انہیں بھی قتل کیا جاتا ہے جس کی ایک بڑی مثال شام میں آل سعود اور آل ثانی کا الو سیدھا کرنے کے لئے ایک تکفیری تنظیم "داعش" کے خلاف بقیہ دہشت گرد تکفیریوں کا اتحاد ہے جو حالیہ ایام میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے لئے صحافتی خوراک فراہم کررہا ہے۔ شام پر اسرائیل نواز دہشت گردوں اور ان کے اسرائیل نواز بیرونی سرپرستوں کی غلیظ جنگ کے آغاز سے ہی اس ملک کے عیسائی سنی، شیعہ اور علویوں کی طرح، دہشت گردوں کے نشانے پر رہے ہیں کیونکہ وہ بشار اسد اور اسرائیل کے خلاف ان کی مزاحمت کے حامی ہیں اور وہ اسرائیل کی خدمت کرنے والوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ روسی کلیساؤں کے سربراہ "جان ایکس" کے نائب "میٹرپولیٹن ایسام" نے ریڈیو "صدائے روس" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: شام کے عیسائی باشندے صدر اسد کے نظام حکومت کو جائز اور قانونی حکومت سمجھتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر بفرض محال شام کی مخالف تنظیمیں کامیاب ہوجائیں تو وہ عیسائی باشندوں کو اذیت و آزار پہنچائیں گے اور انہیں شام سے مکمل طور پر بےدخل کرنے تک یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ شام کی 10 فیصد آبادی عیسائیوں پر مشتمل ہے جن کی اکثریت کا مسکن دارالحکومت دمشق سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر صیدیانا میں واقع ہے جہاں آثار قدیمہ کی کثرت ہے جنہیں تکفیریوں نے اپنے قبضے کے دوران منہدم کردیا ہے۔ سعودی حکومت کی ہدایت پر گذشتہ مہینے جبہۃالنصرہ اور احرار الشام جیسے تکفیری دہشت گرد ٹولوں کے 300 ہزار دہشت گردون نے اس علاقے پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد انہیں صیدیانا سے نکال باہر کیا گیا اور اس کے بعد عیسائی نوجوان بھی مسلح ہوکر سرکاری افواج سے جا ملے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
18 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498063
شام کے خلاف برسرپیکار تکفیری دہشت گردوں کی تازہ ترین درندگی؛ ایک عیسائی راہب کی قبر کشائی کرکے باقیات باہر پھینک دیئے۔