اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے محکمہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرخادم حسین نوری اپنے گھر سے صبح تقریباً پونے دس بجے گاڑی میں عدالت روڈ پر اپنے دفتر آرہے تھے کہ شاہراہ اقبال پر دفتر کے قریب دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال لے جایاجارہا تھا کہ وہ راستے ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہورہے تھے کہ جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں نے مسلح افراد کو روکنا چاہا مگر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سنگین خان اور کانسٹیبل رجب خان جاں بحق جبکہ ایک اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔حملہ آور معمول کے مطابق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/110
بشکریہ از اخبار جنگ